(سٹی 42)لاہوریوں کے لئے بری خبر، میٹرو بس کا سفر اب 20 روپے میں نہیں ہوگا، وزیر اعظم عمران خان نے میٹرو بس پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز مسترد کردی، میٹرو بس کے کرائے میں اضافہ یکم جولائی سے متوقع ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے میٹرو بس پر سبسڈی برقرار رکھنے کی تجویز مسترد ہونے کے بعد میٹرو کا کرایہ 10 روپے تک بڑھایا جائے گا، جس کے بعد کرایہ 20 روپے سے بڑھ کر 30 روپے ہوجائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ہفتے کے روز کابینہ کے اجلاس میں کرائے بڑھانے کی منظوری دی تھی، وزیر اعظم کو سبسڈی ختم نہ کرنے کی تجویز دی گئی جسے انہوں نے مسترد کردیا۔
میٹرو بس پر دی جانے والی 12 ارب کی سبسڈی سے 10 ارب بجٹ میں ایڈجسٹ کیے جائیں گے، وزیراعظم نے 10 ارب روپے تعلیم اور صحت کے شعبے میں ایڈجسٹ کرنے کے واضح احکامات دئیے ہیں۔