(سٹی 42) پنجاب اسمبلی نے میٹرو بس منصوبے کا آڈٹ شروع کردیا، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو سید یاور عباس بخاری کا کہنا ہے کہ کسی شخصیت سے اختلاف نہیں جو کام قواعد کے برعکس ہوا، اس کا جواب دینا پڑے گا۔
پی ای سی ٹی کے اجلاس میں خواجہ سلمان رفیق، سعید اکبر نورانی ، ملک احمد خان، علی احمد او لکھ سمیت دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر لاہور میٹرو بس کے آڈٹ پیراز پر غور کیا گیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید یاور عباس نے کہا کہ دو سال قبل کمیٹی کی جانب سے ریکارڈ طلب کیا گیا جس کی رپورٹ تاحال کمیٹی کو نہیں بھجوائی گئی، انہوں نے آج رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔