الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کردیا۔

 الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخاب 2 اپریل کو ہوں گے جس کے لیے کاغذات نامزدگی 15 سے 16 مارچ تک جمع کرائے جاسکیں گے اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 19مارچ کو ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹربیونل 25 مارچ تک اپیلیں نمٹائیں گے اور امیدواروں کی فہرست 26 مارچ کوآویزاں کی جائیں گی جب کہ کاغذات نامزدگی 27 مارچ تک واپس  لیے جاسکتے ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ انتخابات کی پولنگ صبح  9 بجے سے شام 4 بجےتک ہوگی۔

 پنجاب کی 12 نشستوں کیلئےپنجاب اسمبلی میں پولنگ ہوگی،پنجاب میں 7 جنرل، 2 خواتین،2 ٹیکنوکریٹ جبکہ 1اقلیتی نشست کا الیکشن ہوگا،امیدوار 15 سے 16 مارچ تک کاغذات نامزدگی وصول اور جمع کراسکتے ہیں،ریٹرننگ آفیسرز 17 مارچ کو امیدواروں کے نام شائع کرینگے،19 مارچ تک سکروٹنی کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔کاغذات نامزدگی کے مسترد ہونے پر21مارچ تک اپیل دائر کی جاسکے گی۔

 واضح رہےکہ سینیٹ کی 6 نشستوں پر ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہورہی ہے جس میں ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے ووٹ نہ ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے۔
 

Ansa Awais

Content Writer