ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ

محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی آئی سی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے دبئی روانہ ہوگئے۔

 تفصیلات کے مطابق  سپیشل اسسٹنٹ چئیرمین پی سی بی زین عاصم بھی دبئی روانہ ہوگئے ،آئی سی سی کے اجلاس میں ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ 2024 کی تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی 3 روزہ میٹنگز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے معاملات پر بات ہوگی۔
ذرائع کے مطابق ان میٹنگز میں اگلے برس پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے معاملات بھی زیرِ بحث آئیں گے، اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستان بورڈ کے عہدیداران دیگر ملکوں کے بورڈ ممبران سے بھی ملیں گے۔ 

Ansa Awais

Content Writer