عمران خان کی ممکنہ گرفتاری: پولیس نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کے کیمپ اکھاڑ دیے

عمران خان کی ممکنہ گرفتاری: پولیس نے زمان پارک کے باہر پی ٹی آئی کارکنوں کے کیمپ اکھاڑ دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری  جاری ہونےکے  بعد  اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ زمان پارک پہنچ گئی ہے۔

 پولیس کی بکتربندگاڑی بھی زمان پارک پہنچ گئی ہے، پی ٹی آئی کارکنان کی بھی زمان پارک آمد جاری ہے،  پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بھی موجود ہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی عمران خان کی گرفتاری کے لیے زمان پارک پہنچ گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی قیادت کر رہے ہیں۔ایک پولیس اہلکار نے اپنے ہاتھ میں نوٹس کی کاپی والا پلے کارڈ بھی اٹھا رکھا ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-14/321159_1234633_updates.jpg

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ شہرکے تمام تھانوں میں نفریاں اکٹھی کی جا رہی ہیں، اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کردیےگئے ہیں، ایک ہزار سے زائد نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری کا کہنا ہے کہ ان کے پاس عمران خان کے وارنٹ گرفتاری موجود ہیں جس کی تعمیل کے لیے زمان پارک آئے ہیں۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ  آپ عمران خان کو گرفتار کرکےکہاں لے جائیں گے؟  اس پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے ہوجانے  دیں  پھر  آپ کو  بتاتے رہیں گے۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونےکے بعدگزشتہ روز  اسلام آباد پولیس لاہور پہنچی، جہاں سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں عمران خان کی گرفتاری کے حوالے سے مختلف آپشنز  اور طریقہ کار پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے رد عمل کی صورت میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،کارکنان اور مقامی رہنماؤں کی فہرستیں بھی تیارکرلی گئی ہیں۔لاہور پولیس کا کہنا ہےکہ قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والوں سے سختی سے نمٹا جائےگا۔

دوسری جانب رہنما پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو میں اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ عدالت عمران خان کے خلاف اس وارنٹ کو بھی معطل کردے گی، عمران خان کی سکیورٹی کی درخواست بھی زیرالتو ہے، عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، عمران خان کی سکیورٹی کے حوالے سے درخواست مختلف عدالتوں میں زیرالتو ہے۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ  میں نہیں سمجھتا کہ پولیس کو کسی قسم کا بھی انتہائی اقدام لینا چاہیے، عمران خان کو ایسےحالات میں نہیں ڈالنا چاہتے جہاں ان پردوبارہ حملہ ہو، پولیس اگرکوئی نوٹس لائی ہے تو دے دے، ہم جائزہ لے لیں گے، ہم اسی نوٹس کو آج عدالت میں چیلنج بھی کر رہے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما حسان نیازی نے میڈیا سےگفتگو میں کہا کہ  ہم وارنٹ وصول کریں گے اور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے،  ہمیں پولیس پر یقین نہیں،  کارکنوں کو لگتا ہےکہ عمران خان کوقتل کرنےکی سازش کے ساتھ آئے ہیں، میں نے پولیس کو بتایا ہے کہ یہاں کارکن جمع ہیں،کارکنوں کو ظل شاہ کے قتل کے بعد غصہ ہے، پولیس کو کہا ہے کہ عمران خان کی دستیابی دیکھتا ہوں، اگر وہ گھر ہیں تو بتاتا ہوں۔خیال رہے کہ خاتون جج کو دھمکانے اور توشہ خانہ کیس میں عدم پیشی پر اسلام آباد کی دو عدالتوں نےگزشتہ روز عمران خان کے علیحدہ علیحدہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے  تھے۔ عمران خان گزشتہ روز طلبی کے باوجود سکیورٹی خدشات پر عدالت پیش نہ ہوئے تاہم انہوں نےلاہور میں پی ٹی آئی ریلی کی قیادت کی۔


 


 

Ansa Awais

Content Writer