ویب ڈیسک :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے پاکستان سپر لیگ 8 کے فائنل کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے۔
نجم سیٹھی نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں محسن نقوی کو مینشن کرتے ہوئے کہا کہ 19 مارچ کو25 ہزار شائقین پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں گے،دنیا بھر میں کروڑوں لوگوں کی نظریں پی ایس ایل فائنل پر ہوں گی۔
@MohsinnaqviC42 HBLPSL8 multi million dollar Final on 19 March will be played before 25k people at Gadafi Stadium & 100 m across the globe. This is Pakistan’s finest showcase. Punjab govt must ensure failsafe security & smooth traffic flow to facilitate peoples access to stadium.
— Najam Sethi (@najamsethi) March 14, 2023
نجم سیٹھی نے مطالبہ کیا کہ پنجاب حکومت اسٹیڈیم آنے والے شائقین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے۔ چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے کہا کہ شہریوں کی سکیورٹی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جائے۔