شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کر نے کا فیصلہ

شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کر نے کا فیصلہ
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ کے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ 

بلوچستان حکومت کو دو ماہ کے بعد قومی توانائی پالیسی پر عملدرآمد کرانا یا د آگیا ،کمشنر کوئٹہ کی زیر صدارت قومی توانائی پالیسی پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس میں کوئٹہ کے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کر انے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمٰن بلوچ کی زیرصدارت اجلاس میں سیکرٹری توانائی بشیر باذئی،چمبر آف کامرس اور مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے نمائندوں نے شرکت کی ۔

اجلاس میں وفاقی توانائی پالیسی اور توانائی بحران کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے جس کے مطابق شہر کے تمام شادی ہالز اور ریسٹورنٹ رات 10 بجے بند کر دیے جائیں گے جبکہ مرکزی کاروباری علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیاگیا کہ شہر کے دیگر نواحی علاقوں میں ساڑھے 8 بجے کاروبار بند کر دیے جائیں گے ، شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کو پابند بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ پہلے مرحلے میں نوٹس جاری کرے گی۔