ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کیلئے نئی مشکل، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا

حکومت کیلئے نئی مشکل، عمران خان نے بڑا اعلان کردیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےاتوارکو مینارپاکستان پر جلسے کا اعلان کردیا۔

عمران خان کی قیادت میں زمان سے پارک سے ریلی کا آغاز ہوا اور مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے داتا دربار پہنچنا تھا تاہم سابق وزیراعظم نے داتا دربار پہنچنے سے قبل ہی خطاب کردیا۔ریلی کے باعث مختلف شاہراہوں پر ٹریفک جام رہا اور ایمبولینس بھی کئی منٹ پھنسی رہی۔

عمران خان نے داتا دربارپہنچنے سے قبل ہی ریلی سے خطاب کیا، انہوں نے گاڑی کے اندر سے ہی خطاب کیا۔خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس میں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوگیا، توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مجھ پربےحد تنقید کی گئی اور کیس بنایاگیا، ہر طرح سے میری کردار کشی کی گئی لیکن ن لیگ کی فنڈنگ سامنے آئی تو سب پتا لگ جائے گا۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اتوار کو دن 2 بجے مینارپاکستان پر جلسہ کروں گا، ہمیں مل کرجدوجہدکرنی ہے۔

ان کا کہناتھاکہ سب کو پتاہےمیری جان کوخطرہ ہے، ملک کے اوپر چوروں کا ٹولہ مسلط ہے، ان چوروں کےاحتساب اورحقیقی آزادی کیلیےقوم کونکلناہوگا۔

عمران خان نے کہا کہ کامیاب تاریخی ریلی پرمرکزی اور صوبائی قائدین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ریلی سے خطاب کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان واپس زمان پارک روانہ ہوگئے۔