ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حمزہ شہباز کی جہانگیر ترین گروپ سے ملاقات،عثمان بزدار کو ہٹانے پر اتفاق  

Hamza shahbaz,jahngir tareen group meeting
کیپشن: Hamza shahbaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملکی اور پنجاب کی سیاست میں بڑی پیشرفت۔سیاسی قائدین کو اپنے حق میں منانے کا سلسلہ جاری ہے۔

پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف ماڈل ٹاﺅن لاہور میں جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ترین گروپ کے عو ن چودھری ،خاکوانی اور دیگرنے لیگی وفد کا استقبال کیا۔اس اہم ملااقات میں حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واضح رہے کہ ترین گروپ حکومت سے ناراض ہے ۔اس گروپ کا تعاون اپوزیشن کیلئے بہت اہم ہے۔ 

 بعد ازاں اس اہم ملاقات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاجس کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی اپنے وفد کے ہمراہ جہانگیر خان ترین کی رہائش گاہ پر آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ وفد میں سردار اویس لغاری، عطا اللہ تارڑ، خواجہ سلمان رفیق اور ذیشان رفیق شامل تھے۔

حمزہ شہبازنے جہانگیر ترین کی صحت کے لئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا۔ ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیاسی صورتحال پر باہمی مشاورت ہوئی۔ ترین گروپ کے ارکان نے صوبے کے معاملات پر مایوسی کا اظہار کیا اور عثمان بزدار کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں مہنگائی، بے روزگاری اور بڑھتی ہوئی کرپشن پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور وزیر اعلیٰ کی کارکردگی کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اس کے علاوہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔