ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آسکر ایوارڈ یافتہ معروف اداکار انتقال کر گئے

American,actor,William hurt
کیپشن: William hure ,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)آسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ولیم ہرٹ  انتقال کر گئے۔

 ولیم ہرٹ جو دی بگ چِل اور اے ہسٹری آف وائلنس جیسی سپر ہٹ فلموں کے لیے مشہور ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ولیم ہرٹ کے بیٹے نے اپنے والد کے انتقال کی خبر دی۔ولیم ہرٹ کو مئی 2018 میں ٹرمینل پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی لیکن ان کے بیٹے کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ اداکار کی موت کی وجہ یہ بیماری ہے یا کچھ اور۔واضح رہے کہ ولیم ہرٹ کو "چلڈرن آف آ لیزر گاڈ" (1986) میں بہرے طلبا کے استاد کے طور پر اور "براڈکاسٹ نیوز" (1987) میں ایک دھیمے مزاج ٹیلی ویژن اینکر مین کے طور پر آسکر کے لیے بھی نامزد کیا گیا تھا ان کی عمر 71 برس تھی۔