پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کیلئے بری خبر

پاکستان سے جانے والے عمرہ زائرین کیلئے بری خبر
کیپشن: Umrah Related Bad News
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعید احمدسعید:سعودی حکام کی جانب سے عمرہ زائرین پر کرونا کی سخت شرائط کا خاتمہ کردیا گیاہے۔ جس کے بعد عمرہ زائرین کی بڑی تعداد مکہ مکرمہ جانے کیلئےتیاریوں میں مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق عمرہ زائرین کی تعداد میں اضافے کے باعث ائیرلائینزکی جانب سے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔لاہور سے سعودیہ کرایوں میں 50فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا۔

پی آئی اے لاہور سے مدینہ، جدہ دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 30ہزار روپے تک پہنچ گیا۔جبکہ لاہور سے جدہ سعودی ائیرلائن کا دوطرفہ کرایہ 1لاکھ 32 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔اس کے علاوہ ائیربلیو کا دو طرفہ کرایہ1لاکھ 15ہزار روپے تک پہنچ گیا۔

جبکہ سیرین ائیر کا دو طرفہ کرایہ 1لاکھ 10ہزار روپے تک پہنچ گیا ہے۔کرایوں میں ہوشربا اضافے نےعمرہ زائرین کی کو پریشانی میں مبتلا کردیا ،جس سے زائرین کے اخراجات بھی دگنے ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکام کی جانب سے کرونا پابندیوں نرمی کی گئی تھی ۔