ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ن لیگ نے تحریک انصاف کے ڈی چوک جلسے کا توڑ نکال لیا

مسلم لیگ ن کا بھی اسلام آباد میں جلسے کا اعلان
کیپشن: PML-N also decided to hold a Public Gathering۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عمر اسلم : حکومتی جلسوں کے بعد  ن لیگ نے  بھی تحریک انصاف کے جلسے کے روز ہی اسلام آباد  میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے جلسے کےدن مسلم لیگ (ن) نے بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حمزہ شہباز نےلاہور کے  تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔

(24 نیوز)حکومتی جلسوں کے بعد  ن لیگ نے  بھی تحریک انصاف کے جلسے کے روز ہی اسلام آباد  میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے میڈیا سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے جلسے کےدن مسلم لیگ (ن) نے بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے حمزہ شہباز نےلاہور کے  تمام ٹکٹ ہولڈرز کا اجلاس پیر کو طلب کیا ہے۔  عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد میں ڈی چوک جلسے پرپارٹی عہدیداروں سے اور اپوزیشن کی دیگر جماعتوں سے بھی مشاورت کی جائے گی۔

مسلم لیگ (ن)کے رہنما ءرانا ثنا اللہ نے پارٹی عہدیداروں اورکارکنوں سے کہا ہے کہ کارکن ڈی چوک پہنچےکیلئےتیاررہیں اورپارٹی قیادت کی کال کا انتظارکریں،جیسے ہی ہدایات جاری ہو ،اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کردیں،ڈی چوک پر عوامی قوت دکھائیں گے۔

  یہ بھی پڑھیں:موسم کیسا رہیگا؟اہم خبر جانیے
 

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor