ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت یا اپوزیشن ۔۔؟؟ق لیگ کی ترین گروپ سے مشاورت

مونس الہیٰ، علی ترین
کیپشن: Moonis Elahi, Ali Tareen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: حکومتی اتحادی رہنا ہے یا اپوزیشن کیساتھ جانا ہے ؟مسلم لیگ ق اور ترین گروپ کے درمیان ایک بار پھر رابطہ ۔وفاقی وزیر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے جہانگیر ترین کے صاحبزادے علی ترین سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔عون چودھری نے علی ترین اور مونس الٰہی کی ٹیلی فون پر بات چیت کروائی ۔مونس الٰہی نے علی ترین سے ان کے والد جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی، مونس الٰہی اور علی ترین کے درمیان ملکی سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ ہوا۔عون چودھری نے جہانگیر ترین کو چودھری پرویز الٰہی سے انہیں ملاقات سے بھی آگاہ کیا۔جہانگیرترین گروپ نے آج اہم مشاورتی اجلاس لاہور میں طلب کر لیا،اجلاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ ماڈل ٹاون میں سہ پہر تین بجے ہوگا۔اجلاس میں عون چودھری پارٹی رہنماوں کو گزشتہ روز چوہدری برادران کے ساتھ ہونے والی ملاقات پر اعتماد میں لیں گے ۔

Muhammad Zeeshan

Senior Copy Editor