کورونا لاک ڈاؤن؛ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا؟؟

کورونا لاک ڈاؤن؛ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ہوگا؟؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: کورونا کے کیسز میں اضافہ اور حکومت کی جانب سےلاک ڈاؤن کا نفاذ، مسلم لیگ (ن) نے لانگ مارچ کی تیاریوں سے متعلق مشاورت کا عمل شروع کر دیا۔

کورونا کے کیسز میں مسلسل اضافے اور حکومت کی جانب سے لاک ڈاؤن کی پالیسیوں کے پیش نظر مسلم لیگ (ن) نے مشاورت کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے جاری مشاورت میں لانگ مارچ کی تاریخ پر نظر ثانی سمیت دیگر نکات پر غور کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پارٹی مشاورت مکمل کرنے کے بعد اپنی تجویز پی ڈی ایم کے آئندہ کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

دوسری جانب فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا چیئرمین سینٹ کے انتخابات کے بعد اب پی ڈی ایم کی سالانہ برسی بھی ہو چکی ہے، رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینٹ رولنگ موجود ہے جس کے مطابق چیئرمین کی رولنگ کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا، اپوزیشن اب پارلیمنٹ میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔

فیاض الحسن چوہان نے نواز شریف کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری حالیہ بیان جس میں عسکری قیادت پر الزام لگا گیا ہے کو ملک دشمنی قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم صفدر اعوان کی جان کو خطرہ ہوتا تو اب تک انہوں نے زمین اور آسمان ایک کر دینا تھا لیکن ان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا۔