ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں ٹک ٹاک کی بندش، جنت مرزا کا ردعمل آگیا

پاکستان میں ٹک ٹاک کی بندش، جنت مرزا کا ردعمل آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں سب سے زیادہ ٹک ٹاک فالوور رکھنے والی اسٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ اُنہیں ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کے بند ہونے پر کسی قسم کا کوئی افسوس نہیں ہے۔

سوشل میڈیا فوٹو شیئرنگ سائٹ انسٹاگرام پر جنت مرزا نے سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا، سیشن میں انہوں نے مداحوں کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جواب دیئے۔

ایک صارف نے جنت مرزا سے سوال کیا کہ ’آپ کو ٹک ٹاک کے بند ہونے پر دکھ نہیں؟ جس پلیٹ فارم سے آپ کو شہرت ملی تھی اُس پر ایک بار پھر پابندی لگ گئی ہے۔

 صارف کو جواب دیتے ہوئے جنت مرزا نے کہا کہ مجھے دُکھ کس بات کا ہوگا؟ جتنی عزت، شہرت اور کام نصیب میں لکھا ہے، وہ مجھے لازمی ملے گا اور شاید ابھی تک مل بھی چکا ہے۔مایوسی حرام ہے لہٰذا ہمیں کسی بھی فیصلے پر افسردہ نہیں ہونا چاہیے۔

جنت مرزا کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم اس بات پر یقین کرلیں کہ اللّٰہ تعالیٰ جو کرتا ہے ہماری بہتری کے لئے ہی کرتا ہے تو یقین کریں مایوسی، دُکھ، درد یہ سب خود ہی ہم سے دور چلے جائیں گے۔

یاد رہے پشاور ہائیکورٹ نے   ٹک ٹاک کو بند کرنے کا حکم دے دیا تھا، ڈی جی پی ٹی اے, ڈپٹی اٹارنی جنرل اور درخواست گزار وکیل نازش مظفر اور سارہ علی عدالت میں پیش ہوئیں۔ چیف جسٹس قیصررشید خان نے ریمارکس دیے کہ ٹک ٹاک پر جو ویڈیوز لوگ آپ لوڈ ہوتی ہے یہ ہمارے معاشرے کو قابل قبول نہیں ہے۔   ٹک ٹاک ویڈیوز سے معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے اس کو فوری طورپر بند کیا جائے۔ 

چیف جسٹس نے ڈی جی پی ٹی اے سے استفسار کیا کہ ٹک ٹاک ایپلیکیشن بند کرنے سے اُن کو نقصان ہوگا۔۔۔?  جی اُن کو نقصان ہوگا۔ ڈی جی پی ٹی اے کا جواب، ڈی جی پی ٹی اے نے مزید بتایا کہ ہم نے ٹک ٹاک کے عہدہ داروں کو درخواست دی ہے لیکن ابھی مثبت جواب نہیں آیا۔  
جس پر چیف جسٹس قیصر رشید خان نے کہا کہ جب تک ٹک ٹاک کے عہدہ دار آپ کی درخواست پر عمل نہیں کرتے, غیر اخلاقی مواد روکنے کے لئے آپ کے ساتھ تعاون نہیں کرتے اس وقت تک ٹک ٹاک بند کیا جائے۔ ٹک ٹاک سے سب سے زیادہ نواجون متاثر ہورہے ہیں، ٹک ٹاک کے بارے میں جو رپورٹ مل رہی ہے یہ افسوسناک ہے۔