ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فلمسٹار معمر رانا کے گھر صف ماتم بچھ گئی

 فلمسٹار معمر رانا کے گھر صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42)  معروف فلمسٹار معمررانا کی والدہ  کورونا وائرس کے باعث انتقا ل کر گئیں۔

ذرائع کے مطابق معروف فلمسٹار معمر رانا کی والدہ  کچھ عرصہ سے شدید علیل تھیں، ان کا علاج سرجی میڈ ہسپتال میں جاری تھا، آج وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملیں، فلمی حلقے نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، نمازہ جنازہ آج ہی ہوگا، وقت کا اعلان کچھ دیر تک متوقع ہے۔ معمر رانا کی بیٹی ریا نے انسٹاگرام سٹوری  کے ذریعے مداحوں کو  دادی کے انتقال کی اطلاع دی ، ریا نے لکھا ہےکہ میری داد ی اب نہیں رہی، وہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔پاکستان میں کورونا وائرس کی برطانیہ کی قسم تیزی سے پھیلنے لگی جس کے ساتھ ہی نئے کیسز کی شرح میں اضافہ ہو نے لگا، پنجاب کے شہر گجرات میں کورونا وائرس کی نئی لہر شدت اختیار کرگئی۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 5 اعشاریہ 5 فیصد رہی اور مزید 32 مریض انتقال کر گئے۔ 

واضح رہےکہ معمر رانا پاکسستان فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں،انہوں  نے 1996ء میں فلم ” کڑیوں کو ڈالے دانا“ سے اداکاری کا آغاز کیا، انہوں نے 1997ء میں فلم ”دیوانے تیرے پیار کے “ میں پہلی بار مرکزی کردار ادا کیا۔

ان کی بلاک بسٹر فلم ”چوڑیاں“ تھی جو 1998ء میں ریلیزکی گئی، ان کی معروف فلمیں ”کوئی تجھ سا کہاں“، ”یہ دل آپ کا ہوا“، ” چنا سچی مچی“ اور ”لو میں گم“ ہیں، اداکار معمر رانا فلم ”مہندی والے ہتھ“، ”نکی جئی ہاں“ سمیت دیگر 4 فلموں میں بہترین اداکاری پر نگاڑ ایوارڈ اپنے نام کر چکے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer