پریزائیڈنگ افسر نے اپوزیشن کے الزامات مسترد کردیئے

پریزائیڈنگ افسر نے اپوزیشن کے الزامات مسترد کردیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمان کی کارروائی عدالت میں چیلنج نہیں ہوسکتی، پی ڈی ایم کے سات ارکان نے جان بوجھ کر سات ووٹ ضائع کیے ہیں۔

 ایک انٹرویو میں پریزائیڈنگ افسر مظفر حسین شاہ نے کہا کہ سات کے سات بیلٹ پیپر پر ایک ہی طرز پر اسٹیمپ لگے ہوئے تھے، عبدالحفیظ شیخ اور سندھ میں صدرالدین شاہ راشدی کے ووٹ اسی بنیاد پر مسترد کیے گئے تھے، سات ووٹ کی چوری اپوزیشن کے اپنے گھر سے ہوئی ہے، اب اپوزیشن خود تحقیقات کرے کہ وہ چوری کِن ارکان نے کی ہے، میرے اوپر تنقید بلاوجہ ہے۔

مظفر حسین شاہ نے کہا کہ ماضی میں صدر نے اسحاق ڈار اور سردار یعقوب ناصر کو بھی پریزائیڈنگ افسر مقرر کیا تھا، اپوزیشن کو تفصیلی سن کر اپنا فیصلہ دیا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پریزائیڈنگ افسر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں پریزائیڈنگ اافیسر نے خود کہا کہ وہ یوسف رضا گیلانی کے سات ووٹوں کو ریجیکٹ کرتا ہے، اب پریزائیڈنگ افسر کی باتوں سے پتہ چلا کہ انہیں کسی نے اسکرپٹ دیا تھا اور وہی اسکرپٹ وہ پڑھ رہے تھے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں حکومتی امیدوار صادق سنجرانی اور مرزا آفریدی جیت چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم کو شکست ہوئی ہے،  چیئرمین کی سیٹ پر پی ڈی ایم نے نتایج کو چیلنج کر دیا ۔

Sughra Afzal

Content Writer