ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد رضا میر اور سجل علی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

احد رضا میر اور سجل علی نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیاسجل علی اور احد رضا میر کا نکاح گزشتہ روز ہوا ۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ہر دلعزیز جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔سجل اور احد کی شادی کی تقریبات کا خوبصورت آغاز جوڑی کی مایوں کی رنگارنگ تقریب سے کیا گیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تصاویر میں سجل علی کو نارنجی رنگ کے لہنگے میں ملبوس جب کہ احد رضا میر کو سادہ سفید شلوار قمیض میں دیکھا جا سکتا ہے۔خیال رہے کہ دونوں اداکاروں کی جانب سے ان کے ذاتی اکاؤنٹس پر تصاویر شیئر نہیں کی گئیں بلکہ ان کے فین پیجز اور دوستوں کے ذریعے ہی تصاویر جاری کی گئی ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer