کورونا وائرس،پی آئی اے نے اقامہ ہولڈرز کی سن لی

کورونا وائرس،پی آئی اے نے اقامہ ہولڈرز کی سن لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کورونا وائرس کا معاملہ، سعودی حکومت کی اقامہ ہولڈرز کےلئے ڈیڈ لائن ختم ہونے میں ایک دن باقی رہ گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اقامہ ہولڈرز  کےلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئےسعودی ایوی ایشن کو خط لکھ دیا.

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے سعودی ایوی ایشن اتھارٹی (گاکا) کے صدر کو باضابطہ خط تحریری کیا گیا ہے، ڈی جی سی اے اے کی ہدایت پر ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ کی جانب سے خط لکھا گیا، لکھے گئے خط کی کاپی 42 نیوز کو موصول، خط کے متن کے مطابق سعودی عرب میں اس وقت 5000 سے زائد پاکستانی وطن واپس آنا چاہتے ہیں۔

سعودی حکام سے اقامہ ہولڈرز کےلئے ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئے سی اے اے کی درخواست ہے، پاکستان سول ایو ایشن اتھارٹی نے سعودی حکام سے ڈیڈ لائن میں 25 مارچ تک توسیع کی درخواست کی ہے، خط کے مطابق تقریبا پانچ ہزار سے زائد پاکستانی ہولڈرز پاکستان سے سعودی عرب جانا چاہتے ہیں۔

سعودی حکام اجازت دیں تو پاکستان اور سعودی ائیرلائنز کو 25 مارچ تک آپریشن جاری رکھنے کی اجازت دی جاسکتی ہے،واضح رہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی 13 مارچ کو بھی ڈیڈ لائن میں توسیع کےلئے سعودی حکام کو خط لکھ چکی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز سعودیہ واپسی کے لئےاقامہ ہولڈرز پاکستانی تارکین پی آئی اے کے دفتر  پہنچے تھے، فلایئٹس دستیاب نہ ہوپراقامہ ہولڈرز  نے احتجاج کیا اور حکومت نے مطالبہ کیا تھا کہ خصوصی پروازوں کا انتظام کیا جائے کیونکہ سعودی حکومت نے کوروناوائر س کےخدشات کے سبب لاک ڈاؤن سے پہلے وطن واپسی کےلئے 72 گھنٹوں کا وقت دے رکھاہے ۔

مظاہرین کا کہناتھا کہ ویزا ایکسپائر ہونے کا خدشہ ہے،  سعودی حکومت کی ڈیڈلائن کے مطابق 48 گھنٹے میں ہمیں سعودیہ پہنچنا ہو گا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer