ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع

پنجاب میں رینجرز کے قیام میں مزید توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( قیصر کھوکھر ) حکومت پنجاب نے صوبے میں رینجرز کے قیام میں مزید دو ماہ کی توسیع کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے رینجرز کے پنجاب میں قیام کے حوالے سے توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے پنجاب میں موجود رینجرز دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری رکھے گی۔

یاد رہے کہ رینجرز قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ مل کر پنجاب میں دہشتگردوں کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ صوبے سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔