شاہدرہ: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی کارروائی، کشمیر سے سمگل ہونیوالا سامان پکڑ لیا

شاہدرہ: کسٹمز اینٹی سمگلنگ کی کارروائی، کشمیر سے سمگل ہونیوالا سامان پکڑ لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(رضوان نقوی) کسٹمزاینٹی سمگلنگ کی شاہدرہ کے قریب بڑی چھاپہ مار کارروائی، کشمیر سےآنیوالے سامان کی سمگلنگ ناکام بنا دی۔

کسٹمز اینٹی سمگلنگ نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے کشمیر سے آنیوالے دو ٹرک تحویل میں لے لئے، ٹرکوں سے کشمیر ٹریڈ کے نام پر آنیوالے بھارتی ساختہ سمگل شدہ کپڑے کی بھاری کھیپ برآمد ہوئی ہے۔ ٹرکوں سے برآمد ہونیوالے سامان میں لیڈیز کے فینسی ملبوسات، انڈین ساڑھیاں اور بچوں کے ملبوسات شامل تھے، کسٹمز حکام کے مطابق سامان کی مالیت 4 کروڑسے زائد ہے۔

دونوں ٹرک کشمیرسے براستہ جی ٹی روڈ شاہدرہ پہنچے تھے، کسٹمز اینٹی سمگلنگ نے کلکٹر کسٹمز احمد رؤف کی اطلاع پر ٹرک تحویل میں لے لئے، کارروائی ڈپٹی کلکٹر کسٹمز نویدالرحمن بغوی کی سربراہی میں کی گئی۔  چھاپہ مار ٹیم میں سپرنٹنڈنٹ ناصر محمود تارڑ، انسپکٹر مہر غضنفر عباس، اصغر پوریوال، فیض اللہ، چودھری جاوید، انسپکٹرشاہ نواز لنگڑیال، عابد چشتی، میاں اعجاز اور منیر نیازی شامل تھے۔

کسٹمزحکام کے مطابق ٹرکوں میں منیر فوجی کا سامان شہر کی مارکیٹوں میں سپلائی کیلئے لایا جارہا تھا، کسٹمزسٹاف کو آپریشن کے دوران سمگلرز کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، کسٹمز نےسامان بحق سرکار ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer