ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت نے کھوکھر برادران کو کلین چٹ دے دی

عدالت نے کھوکھر برادران کو کلین چٹ دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف ) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے کھوکھر برادران کے خلاف ازخود نوٹس کیس نمٹا دیا، اداروں کو قانون کے مطابق کارروائی اور کھوکھر برادران کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا بھی حکم دے دیا۔ جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دئیے کہ اللہ نے جسے اتھارٹی دی ہو اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور ملک کی سربراہی میں بنچ نے کھوکھر برادران کے خلاف اراضی قبضے سے متعلق ازخود کیس کی سماعت کی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو طارق نجیب نجمی، ممبر اشتمال احمد علی کمبوہ، ایڈیشنل ڈی جی انٹی کرپشن عبدالرب، کمشنر لاہور ڈویژن مجتبی پراچہ، ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران سمیت دیگر افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارا تعلق نہیں ہے کس نے کس کو اراضی بیچی، ہمارے کندھے پر رکھ کر کیس نیب کو ریفر مت کروائیں۔ بنچ کے رکن جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر قانون کے مطابق کام کریں۔ عدالت نے ایل ڈی اے، ڈی سی لاہور اور ممبر بورڈ آف ریونیو کی رپورٹ پر متعلقہ اداروں کو خود جائزہ لینے کی ہدایت کر دی۔

  کھوکھر برادران کے خلاف اینٹی کرپشن میں درج مقدمات کا بھی قانون کے مطابق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا اور کھوکھر برادران کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ازخود کیس نمٹا دیا۔