ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نادرا کے چپ والے کارڈ نما اسلحہ لائسنس بنوائے جائیں، محکمہ داخلہ

نادرا کے چپ والے کارڈ نما اسلحہ لائسنس بنوائے جائیں، محکمہ داخلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قیصر کھوکھر) اسلحہ مالکان کو نادرا کے چپ والے کارڈ نما اسلحہ لائسنس بنوانے کی ہدایت کردی گئی، حکومت پنجاب نے پوسٹ آفس کو کاپی والے اسلحہ لائسنس کی تجدید کرنے سے روک دیا۔

  محکمہ داخلہ نے کاپی والے اسلحہ لائسنس رکھنے والے تمام ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے متعلقہ ضلع کے ڈی سی سے رابطہ کریں اور پرانے کاپی والے اسلحہ لائسنس کی جگہ نادرا کے چپ والے کارڈ نما اسلحہ لائسنس حاصل کریں۔

ڈپٹی کمشنرزکو ہدایت کی ہے کہ کاپی والے لائسنس رکھنے والے تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز کو ضروری سہولتیں فراہم کی جائیں، اور ان کے کیس مزید کارروائی کیلئے محکمہ داخلہ کو ارسال کئے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer