ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریئے بیمار جانوروں کا گوشت کھانے سے بچ گئے

لاہوریئے بیمار جانوروں کا گوشت کھانے سے بچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہوریوں کو بیمارجانوروں کا ناقص اور مضر گوشت کھلانے کی کوشش ناکام بنادی۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بکر منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے  4 ہزار300 کلوگرام بیمارجانوروں کا گوشت اور8 ہزار کلوگرام باقیات برآمد کرکے پیمکو سنٹرمیں تلف کردیں۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے بکر منڈی اولڈ سلاٹر ہاؤس ایریا میں 3 غیرقانونی مذبح خانے اور میٹ چلر یونٹ بھی سربمہر کردیئے،ٹیم نے جعلی مہریں بھی برآمد کرلیں جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھاکہ سلاٹر ہاؤس پہلے بھی سیل کیے گئے تھے، مذبح خانوں میں گوشت تیار کر کے جعلی مہریں لگائی جاتی تھیں۔

 ڈی جی فوڈاتھارٹی نے کہاکہ صحت بخش گوشت کی فراہمی فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے، اس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، شہریوں کو خالص خوراک کی فراہمی کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوششیں لائق تحسین ہیں، عوامی حلقوں نے فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Sughra Afzal

Content Writer