ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ

 کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد بھارت روانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کیلئے 18 رکنی  پاکستانی وفد بھارت روانہ ہوگیا، ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ کرتار پور منصوبہ مثبت تبدیلی لائے گا۔

کرتار پور راہداری منصوبے پر مذاکرات کیلئے  ڈاکٹر فیصل کی قیادت میں 18 رکنی پاکستانی وفد بھارت روانہ ہوگیا، روانگی سے قبل ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے واہگہ بارڈر پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مذاکرات کا ایجنڈا صرف کرتار پور راہداری ہے، پاکستان نے کرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،  کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق بات چیت ہوگی ، امید ہے کہ مذاکرات کامیاب ہوں گے۔

ڈاکٹر فیصل نےکہا کہ کرتار پور راہداری سے نا صرف سکھ برادری کو سہولت ملے گی بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان امن بھی ہوگا،پاکستان اقلیتوں کے حقوق کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاک بھارت کشیدگی میں کمی خطے کے امن کیلئے ضروری ہے، ہماری سوچ ہے ایک شجر ایسا لگایا جائے کہ ہمسائے کے گھر میں سایہ جائے، منصوبے کا سنگ بنیاد 20 نومبر 2018 کو رکھا گیا، جس کی تکمیل نومبر 2019 میں ہو جائے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer