شہر میں تجازوات کی بھرمار، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی

شہر میں تجازوات کی بھرمار، انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( توقیر اکرم ) چونگی امرسدھو بازار میں تجاوزات کی بھرمار انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے، غلط پارکنگ اور تجاوزات نے شہریوں کا گزرنا بھی مشکل کردیا ہے۔

تجاوزات کے خلاف آپریشن شہر کے مختلف بازاروں میں کیے جارہے ہیں مگر چونگی امر سدھو بازار انتظامیہ کی نظروں سے اوجھل ہے۔ غلط پارکنگ اور تجاوزات نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔ غلط پارکنگ سے ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے۔

چونگی امر سدھو بازار میں قائم تجاوزات انتظامیہ کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلے کو حل کرایا جائے۔