ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال لیسکو سے اربوں روپے کی بجلی چوری و غائب

رواں سال لیسکو سے اربوں روپے کی بجلی چوری و غائب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) لیسکو کو رواں سال بجلی چوری کی مد میں اربوں روپے کا نقصان ہو گیا،کمپنی کے سسٹم سے ایک ارب چھپن کروڑ روپے کی بجلی چوری کر لی گئی،گزشتہ سال کی نسبت رواں سال بجلی چوری میں ریکارڈ اضافہ سامنے آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فروری دو ہزار سترہ میں بجلی چوری کی شرح دس اعشاریہ چونسٹھ فیصد تھی ،جبکہ رواں سال لائن لاسز میں اضافہ ہونے سے بجلی چوری کی شرح گیارہ اعشاریہ اڑتیس فیصد ہو گئی ،دستاویزات کے مطابق کمپنی کے لائن لاسز میں اعشاریہ چوہتر فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اس طرح قومی گرڈ سٹیشن سے ملنے والے یونٹس میں سے دس کروڑ چالیس لاکھ یونٹس بجلی چوری کی مد میں غائب ہو گئے،بلوں کی مد میں ایک ارب چھپن کروڑ بیس لاکھ روپے کی بجلی چوری کی گئی،کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کیخلاف آپریشن کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا،لائن لاسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ کمپنی افسران لائن لاسز کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پانے میں ناکام ہو گئے۔