احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی پنجاب حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی

احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریسی پنجاب حکومت کو آنکھیں دکھانے لگی
کیپشن: City42 - Ahad Cheema
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) احد چیمہ کیس کے بارے میں تو آپ سب جانتے ہوں گے، جی وہی سابق ڈی جی ایل ڈی اے  احد چیمہ جو آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم کرپشن سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں، جس کی  گرفتاری کی وجہ سے بیوروکریسی اور پنجاب حکومت کے درمیان بھی اختلاف بڑھنے لگے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔نیب کا احد چیمہ کے گرد گھیرا مزید تنگ، ہاؤسنگ سوسائٹی پکڑی گئی

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل اے احد چیمہ کو شہباز شریف کے پنجاب اسپیڈ کے پیچھے ایک بڑا کردار سمجھا جاتا ہے، احد چیمہ کو 21 فروری کو نیب لاہور نے آشیانہ اقبال ہائوسنگ سکیم میں کرپشن کے الزامات پر گرفتار کیا تھا، نیب نے احد چیمہ کے تمام بینک اکائونٹس بھی منجمد کر دیئے ہیں، بیوروکریسی احد چیمہ کی رہائی کیلئے مختلف حربے استعمال کر رہی ہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔احد چیمہ کی وجہ سے قومی خزانے کو 455 ملین کا نقصان ہوا: نیب کا اعلامیہ

دوسری جانب احد چیمہ کی گرفتاری کے بعد بیوروکریٹس مختلف منصوبوں کی منظوری اور فنڈز جاری کرنے میں تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں، پنجاب حکومت نے ایسے افسران کیلئے شکنجہ تیار کرلیا۔

خبر پڑھیے۔۔۔۔سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف نیا کیس کھل گیا

ذرائع نے انکشاف کیا کہ مسلم لیگ (ن) کے اہم پارٹی وزراء اور رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایسے افسروں کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی گئی ہیں۔

لیگی وزراء نے کہاکہ الیکشن قریب آتے ہی افسربھی بدلنے لگے ہیں۔ انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ اگلی حکومت بھی مسلم لیگ(ن) کی ہی ہے۔ منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بننے والے افسروں کے خلاف نئی حکومت بنتے ہی سخت کارروائی کی جائے گی۔