ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئر لینڈ اور امریکا کا میچ منسوخ ،پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر

آئر لینڈ اور امریکا کا میچ منسوخ ،پاکستانی ٹیم ٹی 20 ورلڈ کپ سے باہر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انٹر نیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )مینز ٹی 20ورلڈکپ میں آئرلینڈ اور امریکا کا اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

 لاڈرہل فلوریڈا میں آئرلینڈ اور امریکا کے درمیان ہونے والااہم میچ مسلسل تاخیر کے بعد اب منسوخ کر دیا گیا  ہے ، جس سے پاکستان تاریخ  میں پہلی بار سپر 8 مرحلے میں شرکت کیے بغیر ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔

 واضح رہے کہ اس سے پہلے میچ آفیشلز نے بارش  کے باعث میچ منسوخ کرنے کے بجائے 5،5 اوورز تک محدود کر دیا تھا  لیکن اب مسلسل تاخیر اور بارش کے باعث میچ منسوخ کر دیا گیا ۔ 

 اس سے پہلے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا تھاکہ فلوریڈا میں مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے کے درمیان بارش کے 20 سے 34 فیصد امکانات ہیں جو کے بعد میں 70 سے 80 فیصد تک بڑھ جائیں گے۔

 14 جون کو لاڈر ہل، فلوریڈا میں موسم کی پیشن گوئی

10 بجے  بارش کا 20 فیصد امکان

 11 بجے بارش کا 20 فیصد امکان

 12بجے بارش کا 34 فیصد امکان

 دوپہر 1 بجے بارش کا 73 فیصد امکان

 دوپہر 2 بجے بارش کا 83 فیصد امکان

 
پہلی بار ورلڈ کپ میں شرکت کرنے والی ٹیم امریکا 5  پوائنٹس لے کر سپر ایٹ مرحلے میں پہنچ گئی جبکہ ہمیشہ سے سیمی فائنل اور فائنل کھیلنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپر ایٹ مرحلے سے ہی باہر کر دیا، پاکستان کا پہلا میچ یو ایس اے  کے ساتھ تھا اور وہیں سے پاکستان کا واپسی کا سفر شروع ہو گیا کیونکہ امریکا کے پارٹ ٹائم کھلاڑیوں نے پاکستان کے فل ٹائم کھلاڑیوں کو  آؤٹ کلاس کر دیا ،پہلے 20 اوورز میں میچ برابر کیا پھر سپر اوور  میں شاہینوں کے اوسان خطا کیے رکھے جو کہ  بھارت کے خلاف میچ میں بھی بحال نہ ہو سکے اور پاکستانی بلے بازوں نے جیتا ہوا میچ  بھارت کی جھولی میں ڈال دیا ، یوں 2 میچوں میں شکست پاکستان کو لے ڈوبی ۔