ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اداکار نبیل ظفر کا بجٹ 2024ء پر دلچسپ تبصرہ

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر و اداکار نبیل ظفر نے بجٹ 25-2024 پر اپنی دلچسپ   رائے کا اظہار کردیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)  پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف پروڈیوسر و اداکار نبیل ظفر نے بجٹ 25-2024 پر اپنی دلچسپ   رائے کا اظہار کردیا۔

وفاقی حکومت کی جانب سے  پیش کیے گئے بجٹ پر تاحال سوشل میڈیا پر دیگر حلقوں میں بحث جاری ہے جس پر ہر عام و خاص کی جانب سے  اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں معروف اداکار و پروڈیوسر نے بھی بجٹ 25-2024 پر اپنی دلچسپ رائے کا اظہار کیا ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر سٹوری شئیر کرتے ہوئےنبیل ظفر  کا بجٹ اور وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ ’عوام پر ٹیکس لگانے سے قبل اپنی مراعات ختم کرو، اپنے پروٹوکول اور عیاشیاں ختم کرو۔‘

نبیل ظفر نے بجٹ کو اپنے الفاظ میں بیان کرتے ہوئے ایک اور  انسٹاگرام اسٹوری پر مزید لکھا ہے کہ ’نان فائلر کو سبزی کے ساتھ مفت دھنیہ نہیں ملے گا۔‘

ایک اور اسٹوری میں نبیل ظفر کا لکھنا تھا کہ  ’نان فائلر کو ہر دو گھنٹے بعد چپیڑیں مارنے کا حکم، بجٹ 2024۔‘

 واضح رہے کہ  دھواں ڈراما سے  شہرت حاصل کرنے والے  نبیل ظفر پاکستانی اداکار، لکھاری اور فلمساز ہیں۔ ان کا حقیقی نام ندیم ظفر ہے۔   فی الحال وہ اے آر وائی سے نشر ہونے والے مشہور سٹ کام’’ بلبلے‘‘ میں اداکاری کر رہے ہیں۔