ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: سٹڈی ویزہ کے نام پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والی خاتون سمگلر گرفتار

لاہور: سٹڈی ویزہ کے نام پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے والی خاتون سمگلر گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انسدادِ انسانی سمگلنگ لاہور سرکل نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمگلر کو گرفتار کرلیا جو کہ بغیر لائسنس سٹڈی ویزہ کے نام پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث تھی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن تیزی سے جاری ہے ۔انسدادِ انسانی سمگلنگ لاہور سرکل نے کارروائی کے دوران خاتون سمگلر ملزمہ فوزیہ طارق کو گلبرگ لاہور سے گرفتار کیا ۔ ملزمہ بغیر لائسنس سٹڈی ویزہ کے نام پر شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے میں ملوث پائی گئی۔

ملزمہ نے شہری کو آذربائجان سٹڈی ویزہ پر بھجوانے کے لیے 11 لاکھ سے زائد رقم وصول کی ، ملزمہ شہری کو آذربائجان بھجوانے میں ناکام رہی اور پیسے لیکر روپوش ہو گئی تھی۔

دوسری جانب ملزمہ کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔