ویب ڈیسک: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف ) کی منشیات سمگلنگ کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، 9 کارروائیوں کے دوران 1 ٹن 784 کلو سے زائد منشیات برآمد جبکہ 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
حکام کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر دو کارروائیوں میں قطر جانیوالے دو مسافروں سے 4.6 کلو آئس اور 99 گرام چرس برآمد کی گئی جبکہ بلوچستان کے علاقے چاغی اور چمن سے دو کارروائیوں میں 1 ٹن 501 کلو گرام افیون اور 93 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔
حکام کے مطابق ایم ون اسلام آباد کے قریب گاڑی سے 87.6 کلو افیون اور 80.4 کلو چرس برآمد کرلی گئی جبکہ ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ایک اور کارروائی میں ملیر سے 9.5 کلو چرس اور 1.5 کلو ویڈ برآمد کی گئی۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ پشاور میں دو مختلف یونیورسٹیوں کے قریب کارروائیوں میں 6 کلو چرس برآمد کی گئی جبکہ 4 ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں۔