آئمہ خان : وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ایون میں 50 ہزار نوکریوں پر مبنی 33 کھرب روپے حجم کا بجٹ پیش کر رہے ہیں۔
سندھ اسمبلی کا بجٹ اجلاس جاری ہے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آئندہ مالی سال کے لئے 33 کھرب روپے حجم کا بجٹ پیش کر رہے ہیں، بجٹ میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 959 ارب، صوبائی سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لئے 493 ارب، اضلاع کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 55 ارب، غیر ملکی امدادی منصوبے سے 334 ارب، وفاقی پی ایس ڈی پی سے 76ارب 97 کروڑ، جاری منصوبے 4249 کے لئے 30 کروڑ 32 لاکھ ، 394 غیرمنظور شدہ سکیموں کے لئے 10.98 کروڑ، 4644 جاری منصوبوں کے لئے 49 کروڑ 30 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔