راؤ دلشاد: پنجاب کی حکومت نے حمزہ رضوان،عزیر کیانی اور بلال رضوان سوشل میڈیا فوکل پرسن برائے چیف منسٹر مقرر کر دیا۔
حمزہ رضوان،عزیر کیانی اور بلال رضوان کا تقرر اعزازی طور پر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کے سوشل میڈیا فوکل پرسنز اپنے عہدے کی تنخواہ نہیں لیں گے۔
سوشل میڈیا فوکل پرسنز برائے چیف منسٹر مالی مراعات بھی نہیں لیں گے۔ فوکل پرسنز مریم نواز کے سوشل میڈیا کے لئے اعزازی طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔
وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ہدایت پر پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال نے ان اعزازی تقرریوں کا ا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔