ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کسٹمز والوں نے کاجو ، بادام بھی نہ چھوڑے، 20 کروڑ روپے کا اسمگلڈ سامان ضبط

Customs Intelligence confiscates 200 million worth of smuggled goods in Lahore, City42
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر : کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ  نے مختلف کاروائیوں کے دوران اسمگل شدہ اشیاء کی بڑی مقدار برآمد کر لی۔ لگژری گاڑیوں سمیت غیر ملکی کپڑا اور مختلف برانڈ کے نان ڈیوٹی پئیڈ سگریٹ بھی ضبط کر لئے گئے۔ضبط شدہ تمام اشیاء کی تخمینہ مالیت تقریبا 200 ملین روپے ہے ۔
 کسٹمز انٹیلیجنس اینڈ انویسٹی گیشن ونگ کی جانح سے لاہور کے مختلف علاقوں گرینڈ آپریشن کیا گیا ،ایک لاکھ 81 ہزار 930 کلو لوہے کی شیٹ ، 2 ہزار 682 مختلف برینڈ کے سگریٹ اسٹیک ضبط کی گیں۔ ڈپٹی کلکٹر علی اسد کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹر صائمہ شہزاد کی ہدایت پر سمگلروں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے سمگل شدہ لگژری گاڑیاں و ہیوی بائیک بھی ضبط کی گئیں۔

کاروائیوں کے دوران بیٹل نیٹ، ایک ہزار 383 کلو بادام ، 640 کلو کاجو سمیت دیگر خشک میوہ جات بھی برآمد کیے گئے جبکہ غیر ملکی کپڑا ، گٹکھا ، تمباکو سمیت دیگر اشیاء کی بڑی مقدار بھی ضبط کر لی گئ۔ ایڈیشنل کلکٹر رضوان بشیر کا کہنا تھا کہ ڈی جی فیض احمد جڈھر کی ہدایت پر نان ڈیوٹی سگریٹس کی بڑی کھیب کو برآمد کیا گیا ہے ۔ 

 لاہور سمیت مختلف شہروں سے آپریشن کے دوران 5 سمگلرز کو گرفتار کر کے مقدمہ بھی درج کر دیا گیا ہے .