ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریلوے کے ملازمین اور افسران تاحال تنخواہوں سے محروم 

Railway emplyees,salary issues,City42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد)ریلوے مالی بحران کا شکار ہوگیا،ریلوے کے ملازمین اور افسران تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔
ریلوے خزانہ میں کمی کے باعث ملازمین و افسران کو بروقت تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹرین ڈرائیور، ٹرین گارڈ، ایس ٹیز، یارڈ اسٹاف، سٹیشن ماسٹرز، کلرک، نائب قاصد سمیت دیگر ملازمین تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔

ریلوے کے گریڈ 17 سے 21 تک کے افسران بھی تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں۔ ریلوے ٹور اے، بی اور ٹور سی کے ملازمین کو بھی تنخواہیں نہ مل سکیں۔ریلوے میں تنخواہوں کی ادائیگی یکم سے 16 تاریخ تک ادا کی جاتی ہےلیکن ابھی تک یکم تاریخ والوں کو بھی تنخواہوں کی مکمل ادائیگی نہیں کی جا سکی ہے۔صدر ریلوے پریم یونین فیاض احمد شہزاد کاکہنا ہے کمر توڑ مہنگائی میں تنخواہیں نہ ملنے سے ملازمین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔