عدالت نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی

عدالت نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سابق وزیر اعلی چوہدری پرویز الٰہی کا   لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری دینے کا معاملہ ،ہائیکورٹ میں لاہور ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کے خلاف درخواستوں پر سماعت،،عدالت نے  ایل ڈی اے کو ماسٹر پلان کے نامکمل مراحل مکمل کرنے کی ہدایت  کردی ، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا عدالت ایل ڈی اے اتھارٹی کے اختیارات میں مداخلت نہیں کرنا چاہتی۔

 جسٹس شاہد کریم نے  شہری میاں عبد الرحمان سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ،اربن یونٹ کے کنسلٹنٹ ،ایل ڈی اے کی جانب سے سنئیر لیگل ایڈوائزر وسیم بھدر و بریسٹر حارث عظمت پیش ہوئے،،چیف میٹرو پولیٹن پلینر ، ممبران ماحولیاتی کمیشن سمیت دیگر  بھی پیش ہوئے، ایل ڈی اے کے وکلاء نے لاہور ماسٹر دوہزار پچاس میں خود مختار کنسلٹنٹ کے ذریعے مجوزہ ترامیم کے متعلق آگاہ کیا،جسٹس شاہد کریم نے ایل ڈی اے وکلاء سے مکالمہ کرتے ہوئے ہدایت کی  کہ اربن یونٹ اور ڈبلیو ڈبلیو ایف ایل ڈی اے کے تیار کردہ ۔اسٹر پلان پر نظر ثانی کرے ,نظر ثانی پلان بعد ازاں عدالت میں پیش کیا جائے،  عدالتی جائزے  کے لاہور ماسٹر پلان 2050 از سر نو    منظوری کے لئے ایل ڈی اے اتھارٹی کو پیش کیا جائے ، عدالت نے لاہور کے ماسٹر پلان 2050 پر عملدرآمد روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع کردی ،،درخواستوں میں لاہور کے ماسٹر پلان 2050 کی منظوری کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گی ہے۔

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-06-14/331378_5791868_updates.jpg

Ansa Awais

Content Writer