(علی رامے)پنجاب کے بجٹ میں پہلی بار ججز کو قرض دینے کی تجویز بھی بجٹ شامل،پنجاب کے ججز کو نئے مالی سال کے بجٹ 50 کروڑ روپے کا قرض دیا جائے گا۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب کے بجٹ میں پہلی بار ججز کو قرض دینے کی تجویز بھی بجٹ شامل کیا گیا ہے،پنجاب کے ججز کو نئے مالی سال کے بجٹ 50 کروڑ روپے کا قرض دیا جائے گا ۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے ججز کو قرض دینے کی تجویز باقاعدہ کابینہ کو بھی پیش کی ۔ججز کو آسان اقساط پر حکومت کی جانب سے یہ قرض دیئے جائیں گے ۔اس سے قبل پنجاب حکومت نے بطور سپلمنٹری گرانٹ کے نام سے قرض دیئے ہیں ۔
آئندہ نئے مالی سال 2022-23 کے بجٹ میں ججز کو قرض دینے کے لیے الگ سے بلاک کوڈ ہوگا ۔