انسٹاگرام استعمال کرنے والے بچوں کے والدین کیلئے نیا فیچر متعارف

انسٹاگرام استعمال کرنے والے بچوں کے والدین کیلئے نیا فیچر متعارف
کیپشن: instagram
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے والدین کے لئے ایک نئے فیچر کاآغاز کیا، اس فیچر کو لندن میں 14 جون کو متعارف کرایا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق انسٹاگرام نے 15 منٹ اور 2 گھنٹے کا وقت مقرر کرنے کا آپشن شامل ہے جس کے بعد ایپ پر بلیک سکرین نمودار ہوتی ہے۔والدین وقفے کے اوقات کو  شیڈول کرکے اپنے بچے کے اکاؤنٹس کی رپورٹ دیکھ سکتے ہیں جبکہ  بچوں کو نگرانی کے ٹولز کو فعال کرنے کے لیے مدعو کر سکتے ہیں -قبل ازیں اس ٹول کو صرف نوجوان  استعمال کرسکتے تھے۔

نئے VR کنٹرولز میں خریداری کی منظوری، ایپ بلاک کرنے اور اپنے بچے کے دوستوں کی فہرستیں دیکھنے کا اختیار شامل ہے۔انسٹاگرام کی ایک اور خصوصیت جس کی آزمائش کی جا رہی ہے، نئے ٹول کا نام 'نج' ٹول رکھا گیا جس کی مدد سےنوعمرمختلف مضامین تلاش کرسکتے ہیں۔انسٹاگرام ٹولز مارچ میں امریکہ میں متعارف کرائے گئے تھے۔

انسٹاگرام باضابطہ طور پر 13 سال اور اس سے زیادہ عمر کے نوجوانوں کے لیے ہے،میٹا کا کہنا ہے کہ اس کا Oculus VR نوعمروں اور اس سے اوپر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے - دونوں پلیٹ فارم بچوں کے استعمال کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔