ویب ڈیسک : پاکستان کے دورے پر آئے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کپتان نکولس پورن نے تین روزہ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کے خاتمے پر پاکستان سے جاتے ہوئے الوداعی پیغام جاری کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں نکولس پورن نے کہا ’الوداع پاکستان‘۔ اس کے علاوہ ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شائے ہوپ نے بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور الوداع کہا۔
خیال رہے کہ پاکستان میں ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے آنے والی ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم گزشتہ روز واپس وطن روانہ ہوگئی تھی۔ ویسٹ انڈیز نے ملتان میں تین ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی۔
سیریز پاکستان نے 3 صفر سے اپنے نام کی۔ پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو پہلے میچ میں 5 وکٹوں، دوسرے میچ میں 120 رنز اور تیسرے میچ میں 53 رنز سے شکست دی تھی۔