بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال

بلاول بھٹو کی نااہلی کیلئے درخواست الیکشن کمیشن کو ارسال
کیپشن: Lahore High Court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:لاہور ہائیکورٹ نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی نااہلی کے لئے متفرق درخواست نمٹاتے ہوئے الیکشن کمیشن کو بجھوا دی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے پاکستانی نژاد امریکی شہری اقتدار حیدر کی درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزار کی زیر التوا درخواست پر 30 دنوں میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ درخواست میں نشاندہی کی گئی کہ اس وقت دو پیپلز پارٹی کے نام سے دو سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں۔ ایک پیپلز پارٹی جس کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ہیں اور دوسری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے نام سے رجسٹرڈ ہے، درخواست گزار کے مطابق دوسری پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری ہیں۔

درخواست میں کہا گیا بلاول بھٹو زرداری نے عام الیکشن میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا اور اپنی پارٹی چھوڑ کر دوسری پارٹی کے پلیٹ فارم سے الیکشن لڑنا الیکشن ایکٹ 2017 کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری کے اس غیر آئینی اقدام کے خلاف الیکشن کمیشن کو درخواستیں دیں لیکن اس پر کوئی کارروائی نہیں ہو رہی. اس لیے الیکشن کمیشن کو درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

Hifza Rajpoot

Content Writer