ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روپے کی بے قدری جاری،ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کی بے قدری جاری،ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گیا
کیپشن: Doller
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے اپنی قدر کھونے لگا، انٹربینک میں ڈالر 89 پیسے مہنگا ہوگیا.

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا، انٹربینک میں ڈالرایک روپیہ  89پیسے مہنگا ہونے بعد 205 روپے 50 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

دوسری جانب بجٹ کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بدترین مندی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق نئی حکومت آنے کے بعد اب تک انٹربینک میں ڈالر 24 روپے 74 پیسے مہنگا ہوچکا ہے .

فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 30 پیسے کے اضافے سے 212.00 روپے سے بڑھ کر 212.30 روپے اور قیمت فروخت 214.00 روپے سے بڑھ کر 214.30 روپے ہوئی جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید ایک روپے کی کمی سے 249.00 روپے سے کم ہو کر 248.00 روپے اور قیمت فروخت 1.50 روپے کی کمی سے 252.50 روپے سے کم ہو کر 251.00 روپے ہوگئی تھی۔

دریں اثنا سونے کی قیمت میں 650 روپے فی تولہ کا اضافہ ہوا تھا. عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1871 ڈالر سے کم ہو کر 1858 ڈالر فی اونس رہی۔