ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ موسمیات نے آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی

محکمہ موسمیات نے آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی کردی
کیپشن: Weather Situation
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:گرمی کے ستائے شہریوں کے لیے اچھی خبر،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آج آندھی اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  جنوبی پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، شام کو جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے، سندھ میں موسم گرم رہے گا،بلوچستان کے کچھ علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں تیز بارش کے بعد پہاڑی ندی نالے بھر گئے ہیں، نشیبی علاقے زیر آب آنے سے رابطہ سڑکیں متاثر ہوئی ہیں۔