(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب نے مملکت میں کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات ختم کرنےکا اعلان کردیا۔
سعودی خبر ایجنسی کے مطابق مملکت میں کورونا وائرس کی صورت حال بہتر ہونے، قومی ویکسینیشن پروگرام میں پیشرفت اور حفاظتی ٹیکوں کی شرح میں اضافے پر کورونا پھیلاؤ کے خلاف عائد تمام حفاظتی اقدامات ختم کیے جا رہے ہیں۔
ختم کیےگئے حفاظتی اقدامات میں بند جگہوں پر فیس ماسک کی پابندی بھی شامل ہے تاہم مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ماسک پہننے کی پابندی برقرار رہےگی۔