ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئندہ مالی سال  کیلئے405ارب روپےکاٹیکس ہدف مقرر

Punjab Budget
کیپشن: Punjab Budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پنجاب حکومت نےآئندہ مالی سال  کیلئے405ارب روپےکاٹیکس ہدف مقرر کرلیا جو رواں سال کی نسبت 21 فیصد زائد ہے۔انٹرٹیمنٹ سروسز سینما ، تھیٹرز ، سرکس ، سپورٹس ایونٹس ، ریسز ، فلم ، فیشن شوزاور موبائل اسٹیج شوز پر ٹیکس صفر کردیاگیا۔

 تفصیلات کےمطابق  پنجاب حکومت نےپروفیشنل ٹیکس کےتحت میٹرو پولیٹن اورمیونسپل کارپوریشن کی حدود میں10یا 10سے زیادہ افراد پر مشتمل کاروباری کمپنیوں پرسالانہ 6ہزار روپے ٹیکس لگانے کی تجویز دی ہے۔ 10افراد سے کم والی کمپنیوں پرسالانہ4ہزارروپے پروفیشنل ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نےانٹرٹینمنٹ سروسز پرٹیکس ریٹ صفر کردیاہے۔ ان سروسز میں سینما ، تھیٹرز ،کنسرٹس، سرکس ، سپورٹس ایونٹس ، ریسز ، فلم ، فیشن شوزاور موبائل اسٹیج شوز شامل ہیں۔ بیوٹی پارلرز ، فیشن ڈیزائنرز ، آرکیٹکٹس ، لانڈریز اینڈ ڈرائی کلینرز ،سپلائی آف مشینری ،ویئرہاؤس سروسز ،ڈریس ڈیزائنرز اوررینٹل آف بلڈوزرز پرسیلزٹیکس16فیصدسےکم کرکے5فیصدکرنےکی تجویز ہے۔

کالنگ سنٹرز پر عائد 19.5فیصد سیلز ٹیکس کو کم کرکے16فیصدکردیاگیاہے، کریڈٹ کارڈ کےعلاوہ موبائل والٹس اورکیو آرسکریننگ کےذریعےریسٹورنٹس کےبل ادا کرنے والوں سےسیلزٹیکس5فیصد وصول کیا جائےگا۔اربن اموویبل پراپرٹی ٹیکس اداکرنے والوں کو ای پیمنٹ کے ذریعے ادائیگی پر5فیصد رعایت  دینےکی تجویز دی گئی ہے  جبکہ پراپرٹی ٹیکس 2اقساط میں ادا کرنے کی سہولت ہو گی ۔جو  افرد ای پیمنٹ کے علاوہ پہلےکوارٹرمیں پراپرٹی ٹیکس جمع کروائیں گےان کو 5فیصد رعایت دینے کی تجویز ہے۔