ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی کا ارادہ ظاہر کردیا!

محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی کا ارادہ ظاہر کردیا!
کیپشن: Muhammad Aamir expressed his intention to return to the national team!
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر محمد عامر نے پاکستان کے لیئے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق محمد عامر نے کہا کہ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان ان کے گھر آئے تھے اور ان بہت سے معاملات پر بات چیت بھی ہوئی ہے۔  محمد عامر نے  خود  کو  خوش  قسمت  کہتے  ہوئے  یہ  بھی  کہا  کہ  ماضی  میں  ایسا  کبھی  نہیں  ہوا  کہ  پی سی بی  کا  کوئی سی ای او کسی پلئیر کے گھر آیا ہو۔
فاسٹ بالر محمد عامر کا کہنا ہے کہ اگر معاملات طے ہو جاتے ہیں تو پاکستان ٹیم کے لیئے حاضر ہوں، کیوں کہ پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں۔ دوسری طرف پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ ریٹائر منٹ کا اعلان محمد عامر نے کا تھا اس لیئے ریٹائر منٹ واپس لینے کا اعلان بھی انہیں ہی کرنا ہو گا۔