سٹی 42: پنجاب حکومت کے رواں مالی سال کےاخراجات میں اضافہ, حکومت پنجاب نے 248 ارب روپے کے ضمنی اخراجات کیے۔وی آئی پی فلائٹ پر مختص بجٹ سے ہٹ کر ایک کروڑ 50 لاکھ اور بلٹ پروف گاڑی کی خریداری کےلئے 2 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ کیے گئے ۔
تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت نے رواں سال 248 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس جاری کی جس میں 142 ارب روپےآٹے اور چینی کی مد میں بطور ضمنی گرانٹ جاری کیے گئے۔ سڑکوں کی تعمیرپر18ارب روپے کی ضمنی گرانٹس جاری کی گئیں،دستاویزات کے مطابق گردشی قرضہ جات کیلئے13 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس کا اجرا ہوا۔پنجاب پولیس کوخفیہ فنڈ اور دیگر کاموں کیلئےبھی 8.8 ارب روپے دیئے گئے
پبلک ہیلتھ کیلئے4.5 ارب روپے کی ضمنی گرانٹس جاری کی گئی سیکرٹ فنڈ کےلئے مختص بجٹ سے ہٹ کر ایک کروڑ روپے اضافی خرچ کئے گئے۔ایئر کرافٹ کی خریداری سے متعلق اخراجات کےلئے ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے،پنجاب اسمبلی کو چار کروڑ چالیس لاکھ روپے اضافی دیئے گئے ۔چولستان ریلی کو کامیاب بنانے کےلئے پچاس لاکھ روپے خرچ ہوئے، تین پارکس کی تزئین و آرائش کےلئے چار کروڑ دس لاکھ خرچ ہوئے جبکہ جنوبی پنجاب افسران کو رہائش دینے اور دیگر اخراجات کےلئے 2 ارب آٹھ کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ کیےگئے، اعلیٰ افسر کی رہائشگاہ کےلئے ایک جرنیٹر کی خریداری پر ایک کروڑ 12 لاکھ روپے ،بار ایسوسی ایشن کو دو کروڑ پچاس لاکھ روپے دیئے گئے ۔32 کسان ماڈل بازار کےلئےا یک کروڑ 47 لاکھ روپے دیئے گئے۔یہ وہ فنڈ ہیں جو حکومت نے اسمبلی کی منظوری کے بغیر خرچ ہوئے جس کی اب بجٹ سیشن میں کی منظوری لی جائے گی۔