(حسن حالد)شہر کا موسم مجموعی طور پر خوشگوار ہے،موسم کا حال بتانے والوں نے موسم سے متعلق اہم پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم مجموعی طور پر خوشگوارہے،حالیہ بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا آج درجہ حرارت 34 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ماہرین موسمیات نے آج بھی بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگی ہیں۔ درجہ حرارت کم سے کم 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری سنٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش ائیرپورٹ کے علاقے میں ہو ئی جہاں 16 ملی میٹر تک بارش ریکارڈ کی گئی تھی۔نشتر ٹاؤن میں 15 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ جوہر ٹاؤن میں 12 ملی میٹر، لکشمی چوک 20 ملی میٹر ، گلبرگ میں 10 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔
اس کے علاوہ مغل پورہ میں10 ملی میٹر، اندرون لاہور 8 ملی میٹر، شاہدرہ 6 ملی میٹر اور سب سے کم بارش گلشن راوی میں 3.5 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی تھی ۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش کے دوران عملہ اور مشنری فیلڈ میں متحرک رہے۔ ایم ڈی واسا سید زاہد عزیزکے مطابق شہر میں کسی جگہ پانی کھڑا نہیں ہوا تھا۔