(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر بنائی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کا قوم سےخطاب کے دوران کورونا ایشو پر تسلی دینے کے لیے بولا گیا ڈائیلاگ "سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں" ہر فرد کی زبان پر ہے، اس ڈائیلاگ سے سوشل میڈیا پر نئے ٹرینڈ کا آغازہوگیا، ٹک ٹاک، فیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا سائٹس پر لوگوں نے اس بیان پر نئی بحث شروع کر دی، عوام وزیر اعظم عمران خان کے بیان کو اپنے انداز میں ایکٹ کرکے حکومتی پالیسیوں پر ردعمل بھی دے رہے ہیں ۔
اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین نے بھی کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال پر ویڈیو بنا کر انسٹاگرام پر شیئر کردی، ویڈیو کے پہلے حصے میں اقرا وزیر اعظم عمران خان کی آواز میں کورونا سے بچنے کا آسان گْر بتانے والا اْنہی کا جملہ 'سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے' کی لپسنگ کر رہی ہیں جبکہ یہ جملہ سْن کر یاسر کا ردعمل قابلِ دید ہے۔
اقرا کی بات کے جواب میں یاسر پنجابی لہجے اور تاثرات میں 'نہیں، اب نہیں، اب ہمیں گھبرانے دو کیونکہ اب گھبرانا بنتا ہے' کی لپسنگ مزاحیہ انداز میں ادا کرتے ہیں۔
Stay safe everyone ???????? use a sanitiser and avoid physical interaction. Take care of your immune system please ????#StayHome @iiqraziz #YasirHussain pic.twitter.com/LpYLOGh103
— Iqra Aziz (@iiqraziz) March 23, 2020
کچھ روز قبل اقرا عزیز اور یاسر حسین نے کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کی آگاہی کیلئے اپنی تصویر شیئر کی تھی اور اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ کورونا وائرس بلا شبہ پوری دنیا کے لئے آفت بن چکا ہے، یہ وبا پھیلتی ہی جا رہی ہے مگر ہمیں ڈرنا نہیں اور اس کو مار بھگانا ہے۔
واضح رہےکہ 28دسمبر 2019 کو اقر عزیز اور یاسر حسین شادی کے بندھن میں بندھے، اقرا عزیز نے اپنی زندگی کے سب سے اہم دِن کے موقع پر سُرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیا تھا جبکہ اُن کے شوہر یاسر حسین نے آف وائٹ رنگ کی خوبصورت شیروانی پہنی تھی۔