اقبال ٹاؤن، سندر، برکی، کاہنہ میں گھرو ں میں گھس کر ڈکیتیاں

اقبال ٹاؤن، سندر، برکی، کاہنہ میں گھرو ں میں گھس کر ڈکیتیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 شہر بھر سے (وقاص احمد) صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں، قیمتی سامان لوٹ لیا گیا۔

 

تفصیلا ت کے مطابق برکی میں ڈاکوؤں نے حماد کے گھر سے5 لاکھ50 ہزار روپے، زیورات اور سامان، سندرمیں وقار کے گھر سے 4لاکھ15 ہزار روپے، زیورات اور قیمتی سامان، اقبال ٹاؤن میں تبریز سے3  لاکھ 30 ہزار روپے لوٹ لیا۔

 

ڈاکو کاہنہ میں حمزہ کے گھر سے1 لاکھ 45 ہز ارروپے، زیورات اورقیمتی  سامان، گلشن راوی میں جنید کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور سامان، گجر پورہ میں شاہ زمان سے40 ہزار روپے اور سامان لے اڑےْ

 

مصری شاہ  میں رحمان سے 16 ہزار  روپے، باٹا پور کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے رضا سے11 ہزار  روپے اور زیورات لوٹ لیے۔ اور فیکٹری ایریا اور مصطفی ٹاؤن سے گاڑیاں اور مزنگ، ستوکتلہ اور شاہدرہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

شہری اور پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہوگئے ہیں، صوبائی دارالحکومت  میں چوری وڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں لاہوریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔

نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے جاوید کے گھر سے 2 لاکھ 35 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شالیمار کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ابوبکر کے گھر سے 1 لاکھ  45 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان، شفیق آباد میں ڈاکوؤں نے ارسلان کے گھر سے 1 لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔

 

دوسری جانب لاک ڈائون کے دوران بھی شہر میں گاڑی چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں، فیصل ٹاؤن میں کار موٹرزشوروم کے باہرسے، ٹاؤن شپ کشمیر بلاک میں گھر کی دہلیز سے گاڑی چوری ہوگئی۔

 

 دونوں وارادتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آگئی ہے، گاڑی چوری کی وارداتوں  کی درخواست تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہے مگر تاحال پولیس کی جانب سے نہ وارداتوں کا مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی گاڑیوں کا کوئی سراغ لگ سکا ہے۔

 

 

Shazia Bashir

Content Writer